وزیر خزانہ اسد عمر نے کسی بھی ایمنسٹی اسکیم کا امکان مسترد کردیا

ملک کی تاریخ کی سب سے بڑی بیرونی سرمایہ کاری سعودی عرب سے آرہی ہے ،ْاگر جیب کاٹنے والے کو جیل ہوتی ہے تو ملک کو لوٹنے والے کو بھی ہو ،ْ کرپشن کے خاتمے کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا ،ْبرآمدات میں اضافہ کیے بغیر آئی ایم آیف پروگرام آخری ہوہی نہیں سکتا ،ْبرآمدات کے فروغ کیلئے پیدواری لاگت کم کی، اسٹریکچرل ریفارمز صنعت کاروں کی مشاورت سے کی جائیں گی ،ْ لوگوں کو جیل میں ڈالنے کا کوئی شوق نہیں،ْ تجاوزات کی تعمیر ریاستی پناہی میں ہوئی اس میں غریب بندے کا قصور نہیں‘ڈالر کے حوالے سے نواز شریف کا بیان آئین کی کھلی خلاف ورزی ہے ،ْ اسد عمر کا اظہار خیا ل

جمعرات 13 دسمبر 2018 16:03

وزیر خزانہ اسد عمر نے کسی بھی ایمنسٹی اسکیم کا امکان مسترد کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) وزیرخزانہ اسد عمر نے حکومت کی جانب سے کسی بھی ایمنسٹی اسکیم دینے کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی تاریخ کی سب سے بڑی بیرونی سرمایہ کاری سعودی عرب سے آرہی ہے ،ْاگر جیب کاٹنے والے کو جیل ہوتی ہے تو ملک کو لوٹنے والے کو بھی ہو ،ْ کرپشن کے خاتمے کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا ،ْبرآمدات میں اضافہ کیے بغیر آئی ایم آیف پروگرام آخری ہوہی نہیں سکتا ،ْبرآمدات کے فروغ کیلئے پیدواری لاگت کم کی، اسٹریکچرل ریفارمز صنعت کاروں کی مشاورت سے کی جائیں گی ،ْ لوگوں کو جیل میں ڈالنے کا کوئی شوق نہیں،ْ تجاوزات کی تعمیر ریاستی پناہی میں ہوئی اس میں غریب بندے کا قصور نہیں‘ڈالر کے حوالے سے نواز شریف کا بیان آئین کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ میری دلچسپی صرف یہ ہے کہ کون عوام کو ڈیلیور کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب زیادہ پڑھے لکھے لوگوں سے ملتا ہوں تو کہا جاتا ہے عمران خان سے کہیں کرپشن،کرپشن کہنا چھوڑ دیں اور عوام سے سے ملتا ہوں تو کہتے ہیں کہ چوروں کو کب پکڑیں گے۔وزیر خزانہ نے کہاکہ انصاف کا تقاضہ یہ ہے کہ اگر جیب کاٹنے والے کو جیل ہوتی ہے تو ملک کو لوٹنے والے کو بھی ہو، کرپشن کے خاتمے کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا، گزشتہ حکومت نے ملک کی معیشت کو تباہ و برباد کردیا تھا۔

ایمنسٹی اسکیم سے متعلق صحافی کے سوال پر اسد عمر نے شعر کا ایک مصرعہ پڑھا ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پر دم نکلے۔اس کے بعد وزیر خزانہ نے کہا کہ اس وقت کسی بھی قسم کی ایمنسٹی اسکیم زیرغور نہیں۔وزیر خزانہ نے کہاکہ مجموعی طور پر پاکستانی معیشت کو اصلاحات کی ضرورت ہے، درآمدات سے ہٹ کر برآمدات کی طرف جانا ہے، مالی خسارے کو نیچے لانا ہوگا، اقتصادی اصلاحات کا فائدہ بعد میں اور نقصان پہلے نظر آتا ہے، تبدیلی لائیں گے تو تکلیف سے گزرنا ہوگا، اگر اپ تکلیف اٹھانے کے تیار نہیں تو ریفارمز نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ برآمدات میں اضافہ کیے بغیر آئی ایم آیف پروگرام آخری ہوہی نہیں سکتا، برآمدات کے فروغ کے لیے پیدواری لاگت کم کی، اسٹریکچرل ریفارمز صنعت کاروں کی مشاورت سے کی جائیں گی۔اسد عمر نے کہا کہ ٹیکس نیٹ بڑھانا اہم ہے، ایف بی آر کا پالیسی یونٹ الگ بن رہا ہے، ایف بی آر کے تقریباً تمام ممبرز تبدیل ہو چکے اور تبدیلی کا عمل جارہی ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ مشکل حالات میں حکومت کے پہلے ماہ میں ہی بینکنگ قانون بدل دیا، بے نامی اکاؤنٹس کا قانون بدل دیا۔انہوںنے کہاکہ ہائی پروفائل کیسز کو دیکھ رہے ہیں، لوگوں کو جیل میں ڈالنے کا کوئی شوق نہیں، لوگوں کو بتانا ہے کہ اب پہلے والا نہیں چلے گا نیاء پاکستان آگیا ہے۔اسد عمر نے دعویٰ کیا کہ 27 ممالک سے ایک لاکھ 52 ہزار پاکستانیوں کا ڈیٹا آ گیا ہے، ان کے معاملات دیکھنے کیلئے ایک اسپیشل یونٹ بنا رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر خزانہ نے کہا کہ ناجائز تجاوزات پر سپریم کورٹ کے حکم پر ایکشن ہورہا ہے، وزیراعظم نے ایک کمیٹی بنا دی ہے، ہر چیز کا حل بلڈوزر نہیں، تجاوزات کی تعمیر ریاستی پناہی میں ہوئی اس میں غریب بندے کا قصور نہیں۔انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ کا پیسہ وفاق کو نہیں بچتا بلکہ اکاؤنٹ منفی میں چلا جاتا ہے، جب صوبوں نے وسائل لیے ہیں تو ذمہ داری بھی لینا پڑے گی، اب سب ذمہ داریاں وفاق نہیں اٹھا سکتے، صوبوں کو اختیار دینا اچھی بات ہے مگر مالی تعلقات بہتر نہیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ڈالر کے حوالے سے اپنا بیان خود اخبار میں پڑھا ہے، ڈالر کی قدر میں کمی سینٹرل بینک کے ایکشن کے بعد ہوئی، ایکسچینج ریٹ زیادہ رکھنا مردانگی کا ثبوت نہیں، ڈالر کے حوالے سے نواز شریف کا بیان آئین کی کھلی خلاف ورزی ہے ، روپے کی قدر میں کمی نہ کرنے سے برآمدات 25 ارب سے کم ہو کر 21 ارب ڈالر پر آگئی، ملک کی معیشت کو تباہ و برباد کر دیا، روپے کی قدر میں کمی دل سے نہیں دماغ سے کرنے کی ضرورت ہے۔اسد عمر نے کہا کہ ملک کی تاریخ کی سب سے بڑی بیرونی سرمایہ کاری سعودی عرب سے آرہی ہے، آئندہ ہفتے اس کی کابینہ سے منظوری لی جائے گی، کابینہ سے منظوری کے بعد اس کا اعلان کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں