پی ٹی آئی اور نیب کا ساتھ ہوتا تو ہمارے خلاف تحقیقات نہ ہوتیں‘ وزیر دفاع پرویز خٹک کی قومی اسمبلی میں وضاحت

جمعرات 13 دسمبر 2018 16:11

پی ٹی آئی اور نیب کا ساتھ ہوتا تو ہمارے خلاف تحقیقات نہ ہوتیں‘ وزیر دفاع پرویز خٹک کی قومی اسمبلی میں وضاحت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی اور نیب کا ساتھ ہوتا تو ہمارے خلاف تحقیقات نہ ہوتیں‘ نیب کو فیصلہ کرنے دیں‘ اس حوالے سے یہاں پر بات کرنے سے گریز کیا جائے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں وزیر دفاع پر ویز خٹک نے ذاتی نکتہ وضاحت پر کہا کہ اپوزیشن نے یہ کہا ہے کہ نیب اور پی ٹی آئی کا چولی دامن کا ساتھ ہے، اگر ایسا ہوتا تو میرے خلاف تحقیقات نہ ہوتیں، میں نے ثبوت پیش کئے ہیں، کوئی زمین ٹرانسفر نہیں کی، یہ چاہتے تھے کہ پرویز خٹک اندر ہو جائے، مگر اللہ بچانے والا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی کسی کی ذات کے بارے میں بات نہیں کی، نیب کو فیصلہ کرنے دیں یہاں بات نہ کی جائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں