پی ٹی آئی حکومت نیک نیتی کے ساتھ ملک کی بہتری کیلئے کام کر رہی ہے، پاکستان تحریک انصاف کے نومنتخب سینیٹر ولید اقبال کی ’’اے پی پی‘‘ سے خصوصی گفتگو

جمعرات 13 دسمبر 2018 16:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے نومنتخب سینیٹر ولید اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نیک نیتی کے ساتھ ملکی کی بہتری کے لئے کام کررہی ہے، معیشت ہمیں بری حالت میں ملی جس کی بہتری کے لیے حکومتی معاشی ٹیم دن رات ایک کیے ہوئے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’اے پی پی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ایوان بالا کا رکن بنانے پر میں پی ٹی آئی قیادت کا شکر گزار ہوں اور ایوان بالا میں قانون سازی و دیگر امور کی انجام دہی کے لیے اپنی بہترین صلاحیتیں بروئے کار لائوں گا ۔ 100دن کے ایجنڈے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت کی شبانہ روز محنت کی وجہ سے پہلے سو دنوں میں وزارتوں کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے ۔ یاد رہے کہ سینیٹر ولید اقبال ،چوہدری محمد سرور کی خالی کردہ نشست پر تحریک انصاف کی جانب سے سینیٹر منتخب ہوئے ہیں۔ ولید اقبال (آج) جمعہ کو ایوان بالا کے ممبر کے طور پر حلف اٹھائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں