پی ٹی آئی سیاسی اور معاشی بحران پیدا کرنے کا مینڈیٹ لیکر آئی ہے،خورشید شاہ

جمعرات 13 دسمبر 2018 16:31

پی ٹی آئی سیاسی اور معاشی بحران پیدا کرنے کا مینڈیٹ لیکر آئی ہے،خورشید شاہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2018ء) سابق قائد حزب اختلا ف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا سردیوں میں گیس کی مسلسل سپلائی کا وعدہ بھی یو ٹرن لے گیا، پی ٹی آئی ملک میں سیاسی اور معاشی بحران پیدا کرنے کا مینڈیٹ لیکر آئی ہے۔

(جاری ہے)

سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ گیس کی سپلائی بند ہونے سے صنعتیں اور ٹرانسپورٹ بند ہو گئی اور چولہے بجھ گئے ہیں، سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے شہر کیساتھ یہ سلوک ملکی معیشت کیلئے اچھا نہیں۔

انہوں نے کہا پی ٹی آئی ملک میں سیاسی اور معاشی بحران پیدا کرنے کا مینڈیٹ لیکر آئی ہے، کمزور حکومت کا نیب اور ایف آئی اے کے علاوہ کسی ادارے پر کنٹرول نظر نہیں آتا، حکومت گیس کی فوری بحالی کیلئے ہنگامی اقدامات کرے، ملک میں مسائل پہلے بھی تھے مگر ان کا حل نکالا جاتا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں