پبلک اکائونٹس کمیٹی کا معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرنے پر سپیکر اور وزیر دفاع سمیت دیگر کو مبارکباد پیش کرتے ہیں‘ سردار ایاز صادق
جمعرات 13 دسمبر 2018 16:35
(جاری ہے)
انہوں نے اس مسئلے کو حل کرانے پر سپیکر‘ وزیر دفاع‘ پرویز خٹک‘ وزیر مملکت علی محمد خان ‘ چیف وہپ عامر ڈوگر کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ مثبت یو ٹرن لینے پر وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
ہمارے والدین نے ہمیں عزت کرنا سکھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں پی ٹی آئی کے ارکان نے سپیکر ڈائس کے پاس آئین کو پھاڑ کر ہوا میں اچھالنے جیسا افسوسناک قدم اٹھایا مگر ہم نے ایسی کوئی روایت نہیں ڈالی۔ جب پی ٹی آئی نے استعفے دیئے تو یہ تصدیق کرانے میرے چیمبر میں نہیں آئے‘ مجھے پتہ تھا کہ یہ استعفے دینا نہیں چاہتے۔ میں نے ان کی عزت کا ہر ممکن تحفظ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پبلک اکائونٹس کمیٹی کے معاملے پر ہم نے 123 دن ضائع کردیئے۔ قائد حزب اختلاف کو پی اے سی کا چیئرمین بنانے کا مطالبہ متحدہ اپوزیشن کا تھا۔ شہباز شریف تو اس پر آمادہ ہی نہیں تھے۔ پی اے سی کے چیئرمین کا صرف ایک ووٹ ہوتا ہے۔ پی اے سی میں حکومتی ارکان کی اکثریت ہوتی ہے۔ ہم نے اس ایوان کو مستحکم کرنا ہے۔ پی اے سی کے حوالے سے تاثر درست نہیں لیا جارہا تھا۔ توقع ہے کہ جو دن ضائع ہوگئے ہیں ان کا ازالہ کیا جائے گا۔ میں نے بطور سپیکر ماضی میں رانا ثناء اللہ کے کہنے کے باوجود جمشید دستی کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے۔ اس طرح کنور نوید جمیل کے بھی بعض حلقوں کی مخالفت کے باوجود پروڈکشن آرڈر جاری کئے۔ اسی طرح خواجہ سعد رفیق آپ کی ذمہ داری ہے‘ خواجہ سعد رفیق کو دس سال کے تھے کہ ان کے والد کو شہید کردیا گیا۔ ان کی والدہ نے ان کی پرورش کی۔ خواجہ سعد رفیق نے جمہوریت کے لئے جدوجہد کی۔ یہ ملک کا وہ اثاثہ ہیں جنہوں نے پارٹی کے اندر بھی جدوجہد کی ہے۔ اب جمہوریت ہے ڈکٹیٹر شپ نہیں ہے۔ جمہوریت کی طرف سفر پر تحفظات کے باوجود ہم اس کے استحکام کے خواہاں ہیں۔ اتنی بڑی اور اتنی تعاون کرنے والی اپوزیشن کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ اٹارنی جنرل سے رائے لینے کی ضرورت نہیں۔ وزیر قانون سے بات کرلیں۔ حکومت سے مشاورت کے بغیر خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیں تاریخ میں یاد رکھے جائیں گے۔ سپیکر نے کہا کہ میں کسی کی طرف نہیں دیکھتا قواعد کے تحت چلتا ہوں۔ ایاز صادق نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہوئے تو یہ جمہوریت کا قتل ہوگا۔ ان حالات میں ہمارا یہاں بیٹھنا جائز نہیں ہے۔ ہم ایوان میں پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے تک نہیں بیٹھیں گے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سائفر کیس میں سزا کے خلاف بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی اپیلوں پر سماعت 30اپریل تک ملتوی
عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی ،پی ٹی آئی کا کل جمعہ کا احتجاج کا اعلان
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
ملکی ایوی ایشن انڈسٹری کیلئے مزیدم شکلات،ایاٹا نے واجب الاداادائیگی کا مطالبہ کردیا
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کی توانائی کے شعبے میں ایک اور اہم سنگ میل
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
سپریم کورٹ نے فشریز ،لائیوسٹاک میں کنٹریکٹ بھرتی ملازمین سے متعلق درخواست خارج کر دی
اسلام آباد میں نان روٹی قیمتوں کا نوٹیفکیشن معطل،فریقین سے تفصیلی جواب طلب
شیرافضل مروت کی حفاظتی منظور،پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب