وزیر اعظم سے تحریک انصاف کے سینیٹرز کی ملاقات ،ْ

عمران خان کو سینٹ کے تمام سیشنز میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت ترقیاتی منصوبوں اور منصوبہ بندی کے بارے میں ایوان بالا میں پی ٹی ائی کی بھر پور نمائندگی کریں ،ْ عمران خان

جمعرات 13 دسمبر 2018 17:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی ارکان کے سینیٹر ز کو سینٹ کے تمام سیشنز میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایوان بالا کو حکومتی اقدامات کے حوالے سے آگاہ رکھیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کووزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعظم آفس میں سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز کی سربراہی میں خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آی کے سینیٹرز نے ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے پی ٹی آئی سینیٹرز کو ایوان بالا کے تمام سیشنز میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ایوان بالا کو حکومتی اقدامات کے حوالے سے آگاہ رکھیں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ حکومت کی طرف سے مختلف سیکٹرز میں ہونے والی اصلاحات، ترقیاتی منصوبوں اور منصوبہ بندی کے بارے میں ایوان بالا میں پی ٹی ائی کی بھر پور نمائندگی کریں ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں