آشیانہ ہائوسنگ اسکینڈل میں آدھے پیسے کی کرپشن بھی ثابت ہوگئی تو سیاست چھوڑ دوں گا ،ْ شہباز شریف

جمعرات 13 دسمبر 2018 17:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ آشیانہ ہائوسنگ اسکینڈل میں آدھے پیسے کی کرپشن بھی ثابت ہوگئی تو سیاست چھوڑ دوں گا۔ جمعرات کو قائدحزب اختلاف شہبازشریف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آشیانہ ہائوسنگ اسکینڈل کی تحقیقات رواں برس جنوری میں شروع ہوئیں ،ْمیں نے کئی پیشیاں بھگتیں،پرویز خٹک کیخلاف مالم جبہ کے ریزارٹ کی تحقیقات بھی ساتھ شروع ہوئیں لیکن کسی کو چیونٹی بھی نہیں کاٹی۔

انہوں نے کہا کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی گفتگو کی اہم بات ہے کہ ایوان کو فعال ہونا چاہیے،پی ٹی آئی کو میثاق معیشت کی پیش کش کی ، جسے حقارت سے رد کردیا گیا، پاکستان اور عوام کے مفاد میں ایک قدم آگے بڑھ کر حکومت سے تعاون کے لیے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ چیئرمین پی اے سی کے معاملے پر میری ذات کی بات ہوئی، پوری اپوزیشن نے چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی کیلئے مجھے نامزد کیا، یہ کوئی ہٹ دھرمی کی بات نہیں، اپوزیشن نے جو عزت دی اس فیصلے کو آگے لے جانا تھا۔

شہباز شریف نے کہا کہ نیب سے متعلق بات ہونی چاہیے لیکن یہ موقع نہیں، نیب سے متعلق شاہ محمود قریشی کی بات سے سو فیصد اختلاف کرتا ہوں،حقیقت یہ ہے کہ نیب اور پی ٹی آئی کا چولی دامن کاساتھ ہے،عقل کا اندھا بھی دیکھ سکتا ہے کہ کس طرح نیب کا احتساب صرف اپوزیشن کے خلاف جاری ہے، شاہ محمود کی سوئی اٹکی ہوئی تھی کہ نیب نے مجھے گرفتار کیا جو ان کے لیے بھاری پتھر ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں