سپریم کورٹ نے تطہیر فاطمہ کیس نمٹا دیا
معاملہ کابینہ کو بھجواتے ہوئے قانون سازی کی ہدایت کر دی
سمیرا فقیرحسین جمعرات 13 دسمبر 2018 17:18
(جاری ہے)
جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ یہ لڑکی کہہ رہی ہے کہ باپ کا نام نہ لکھا جائے، ایسی صورت حال میں کیا کیا جائے؟ جس پر عدالتی معاون مخدوم علی خان نے جواب دیا کہ نادرا کو کہہ دیں کہ والد کا نام نہ لکھیں، لیکن اس کے لیے نادرا کو نیا سافٹ وئیر لگانا پڑے گا۔
عدالتی معاون وکیل مخدوم علی خان کا کہنا تھا کہ بیرون ممالک سفر کے لیے تطہیر فاطمہ کو باپ کے نام کی ضرورت ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ شرعی اور قانونی رائے کے مطابق باپ کا نام ہٹایا نہیں جا سکتا۔ دوران سماعت تطہیر فاطمہ کی والدہ کا کہنا تھا کہ میں چاہتی ہوں جہاں والد نہ ہو وہاں اس کی کفالت کرنے والے کا نام لکھ دیا جائے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اس سے جائیداد تقسیم کے معاملات پیدا ہو سکتے ہیں، اس معاملے کو کابینہ میں لے جائیں اور اس پر قانون سازی کی جائے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ عدالت لاوارث بچوں کے معاملے پر عبد الستار ایدھی والے معاملے پر فیصلہ کر چکی ہے۔ جس کے بعد سپریم کورٹ نے تطہیر فاطمہ بنت پاکستان کا معاملہ کابینہ کو بھجواتے ہوئے قانون سازی کی ہدایت کر دی۔ یاد رہے کہ رواں برس 22 سال کی عمر میں اپنے کاغذات میں ولدیت کے خانے سے والد کا نام ہٹانے کا مطالبہ کرنے والی تطہیر نے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں اپنا نام ''تطہیر بنت پاکستان'' لکھا۔ تطہیر کا مطالبہ بھی یہی تھا کہ ان کے تمام کاغذات میں ولدیت کے خانے میں موجود ان کے والد کا نام ہٹا دیا جائے کیونکہ وہ اپنے والد سے کوئی رشتہ نہیں رکھنا چاہتیں۔ تطہیر کا کیس اپنے آپ میں ایک مثالی کیس ہے کیونکہ ایسا کوئی کیس پہلے زیر سماعت رہا ہو، ایسا سننے میں نہیں آیا۔ پاکستان میں بھی اس حوالے سے فی الحال کوئی قانون موجود نہیں ہے۔ اسی لیے سپریم کورٹ نے اس معاملے کو کابینہ کو بھجواتے ہوئے قانون سازی کا حکم دے دیا ۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان اور برطانیہ کا تعلیمی شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال
بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز فراہم کرنا خوش آئند ہے،فی وارڈ کم ازکم دس لاکھ روپے سالانہ فراہم کیے جائیں،ڈاکٹر ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کردیا
ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد اللہ اور وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید ..
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
آئیسکو چیف 26اپریل کو فیس بک اور ٹیلی فون پر صارفین کی شکایات سنیں گے
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
متروکہ وقف املاک کی چودہ سو سینتالیس ایکڑ زمین مختلف لوگوں اور اداروں نے گھیری ہوئی ہے
پولیس کے افسران کی پوسٹنگ اب چیف کمشنر کی مشاورت سے ہوگی ،نوٹیفکیشن جاری
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
انجمن تاجران راولپنڈی کینٹ کا ڈی ایس پی کینٹ مرزا جاوید اور ایس ایچ او سلیم قریشی کی کینٹ سرکل تعیناتی ..
(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری