شوکت بسر اکی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ،ْ

تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان

جمعرات 13 دسمبر 2018 18:28

شوکت بسر اکی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ،ْ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شوکت بسر انے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے دور ان تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کر دیا ۔ جمعرات کو وزیر اعظم آفس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے شوکت بسرا نے وزیرِ اعظم آفس میں ملاقات کی جس میں شوکت بسرا نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

وزیر اعظم عمران خان نے شوکت بسرا کی پارٹی میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ملکی سیاست میں شوکت بسرا کے کردار کو سراہا۔

(جاری ہے)

وزیرِ اعظم نے امید ظاہر کی کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے اپنی سیاسی خدمات مزید بہتر اور موثر طریقے سے جاری رکھیں گے۔ وزیرِ اعظم عمران خان سے بات چیت کرتے ہوئے شوکت بسرا نے کہا کہ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کا انتخاب پارٹی ٹکٹ یا کسی عہدے کیلئے نہیں بلکہ وزیرِ اعظم عمران خان اورپاکستان تحریک انصاف کے وژن سے متاثر ہو کر کیا ہے۔ انہوں نے وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ تحریک انصاف کے منشور کو آگے بڑھانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں