چیئرمین نیب سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر کی ملاقات ،ْ جسٹس جاوید اقبال کی کار کر دگی کو سراہا

امان اللہ کنرانی صدر سپریم کورٹ بار نے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے میں نیب کواپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا

جمعرات 13 دسمبر 2018 18:28

چیئرمین نیب سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر کی ملاقات ،ْ جسٹس جاوید اقبال کی کار کر دگی کو سراہا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) قومی احتساب بیوروکے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال سے امان اللہ کنرانی صدر سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن نے نیب ہیڈکوارٹرز میںملاقات کی او ر قومی احتساب بیوروکے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی قیادت میں نیب کی کارکردگی کو سراہا۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران نیب بلوچستان کی کارکردگی پربھی تبادلہ خیال کیا گیا اس کے علاوہ وکلاء کے مسائل کا بھی جائز ہ لیا گیا۔

چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے امان اللہ کنرانی صدر سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن انہیں وکلاء کو در پیش مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ امان اللہ کنرانی صدر سپریم کورٹ بار نے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے میں نیب کواپنے مکمل تعاون کا یقین دلایاتاکہ ملک کو بدعنوانی کی لعنت سے پاک کیا جاسکے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں