تحریک انصاف پاکستان کو کھیلوں کے میدان میں اس کا کھویا ہوا مقام واپس دلائیگی،علی امین گنڈاپور

مو جودہ حکومت آزادکشمیر اور گلگت بلتستان سمیت پورے پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کے لیے پرُ عزم ہے،وفاقی وزیر امور کشمیر

جمعرات 13 دسمبر 2018 18:50

تحریک انصاف پاکستان کو کھیلوں کے میدان میں اس کا کھویا ہوا مقام واپس دلائیگی،علی امین گنڈاپور
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر اُمور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پور نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کو کھیلوں کے میدان میں اس کا کھویا ہوا مقام واپس دلائے گی۔انہوں نے یہ بات جمعرات کو اسالام آباد میں پرائیوٹ سکولز اور کالجز ایسویشن کے زیر اہتمام سپورٹس کمپلیکس میں سپورٹس گالا میں تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

انہوںنے کہاکہ کھیلوں کا فروغ کسی بھی قوم کی ذہنی وجسمانی نشوونما کے لیے انتہائی ضروری ہوتا ہے انہوں نے کہاکہ آج سیکیورٹی فورسز کی لازوال قربانیوں کے باعث پاکستان کے طول و عرض میں امن کی فضا لوٹ چکی ہے اور وزیرستان اور بلوچستان سمیت پورے پاکستان میں کھیل کے میدان آباد ہو رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف نوجوانوں کی نمائندہ جماعت ہے اور اس نے اپنے گزشتہ دور حکومت میںصوبہ خیبر پختونخواہ میں کھیلوں کے فروغ کے لیے لازوال کام کیا ہے۔

انہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت آزادکشمیر اور گلگت بلتستان سمیت پورے پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کے لیے پرُ عزم ہے۔انہوںنے کہا کہ آزادکشمیر اور گلگت بلتستان بھی کھیلوں کے حوالے سے اپنامنفرد مقام رکھتے ہیںاور اس علاقے میں پولو ،جیپ ریلیز اور skiing کے میدان میں بے پناہ صلاحیت موجود ہ ہے انہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں کھیلوں پر خصوصا توجہ دے گی اور پولو ،جیپ ریلیزز اور skiing کے مقابلے internationalize کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے تاکہ ایک جانب ان کھیلوں کے فروغ سے خطے کے تہذیب و تمدن کو اُجاگر کیا جاسکے تو دوسری جانب ان کھیلوں کو عالمی حیثیت دینے سے اس خطے میں سیاحت کو فروغ دیا جاسکے۔

تقریب کے اختتام پر وفاقی وزیر اُمورکشمیر نے طلباء و طالبات میں انعامات بھی تقسیم کیے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں