ایوان کو افہام و تفہیم کے ساتھ چلانا چاہتے ہیں، شفقت محمود

سابق سپیکر کے واک آئوٹ کا اعلان افوسناک ہے، گزشتہ پانچ سالوں میں کبھی قائد ایوان کو بات کرنے سے نہیں روکا ،تاہم وزیراعظم کو پہلے دن جس طرح روکاگیا وہ سب کے سامنے ہے ، قومی اسمبلی میں اظہار خیال

جمعرات 13 دسمبر 2018 20:45

ایوان کو افہام و تفہیم کے ساتھ چلانا چاہتے ہیں، شفقت محمود
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر تعلیم و تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ ایوان کو افہام و تفہیم کے ساتھ چلانا چاہتے ہیں‘ سابق سپیکر کے واک آئوٹ کا اعلان افوسناک ہے، گزشتہ پانچ سالوں میں ہم نے کبھی قائد ایوان کو بات کرنے سے نہیں روکا ،تاہم وزیراعظم کو پہلے دن جس طرح روکا گیاوہ سب کے سامنے ہے ۔

جمعرات کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ سابق سپیکر نے واک آئوٹ کا جو اعلان کیا وہ افسوسناک ہے۔

(جاری ہے)

ایوان کا اچھا ماحول انہوں نے پامال کیا ہے‘ حکومت نے اتنی بڑی فراخدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیئرمین پی اے سی کا مسئلہ حل کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں کوئی ایسا موقع نہیں آیا کہ جب وزیراعظم نے بیان دینا چاہا تو اپوزیشن نے انہیں روکا۔

انہوں نے کہا کہ جس دن عمران خان وزیراعظم منتخب ہوئے اپوزیشن نے ان کو جس طرح روکا وہ بھی سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف نے بطور وزیر دفاع شیریں مزاری کے خلاف انتہائی نازیبا اور گھٹیا زبان استعمال کی، ہم نے کبھی ایسی زبان استعمال نہیں کی، ہم اس ایوان کو افہام و تفہیم کے ساتھ چلانا چاہتے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں