پیمرا نے وزیر مملکت مراد سعید اور ایک برادری کے خلاف ناپسندیدہ تبصرے پر بول ٹی وی اور نیو ٹی وی کو شوکاز نوٹسز جاری کر دیئے

جمعرات 13 دسمبر 2018 21:42

پیمرا نے وزیر مملکت مراد سعید اور ایک برادری کے خلاف ناپسندیدہ تبصرے پر بول ٹی وی اور نیو ٹی وی کو شوکاز نوٹسز جاری کر دیئے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا ) نے وزیر مملکت مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید اور ایک برادری کے خلاف ناپسندیدہ تبصرے پر بول ٹی وی اور نیو ٹی وی کو شوکاز نوٹسز جاری کر دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ترجمان پیمرا کے مطابق نیو ٹی وی پر اوریا مقبول جان نے اپنے پروگرام حرف راز میں ایک برادری کے خلاف ناپسندیدہ تبصرہ کیا جبکہ بول ٹی وی کے پروگرام ’’ایسا نہیں چلے گا‘‘ میں میز بان فضاء اکبر نے وزیر مملکت مواصلات مراد سعید کے خلاف ناپسندیدہ الفاظ پر مبنی تبصرہ کیا تھا جس پر پیمرا ایکٹ کے تحت دونوں ٹی وی چینلز کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں