پارک لین کمپنی کیس میں آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی جانب سے نیب راولپنڈی میں جواب جمع

جمعرات 13 دسمبر 2018 22:47

پارک لین کمپنی کیس میں آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی جانب سے نیب راولپنڈی میں جواب جمع
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) پارک لین کمپنی کیس میں آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی جانب سے فاروق ایچ نائیک اور نیئر بخاری پر مشتمل قانونی ٹیم نے نیب راولپنڈی میں جواب جمع کرا دیا۔ نیب راولپنڈی نے پارک لین کمپنی میں شیئر رکھنے کے الزام میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور آصف زرداری کو جمعرات کو طلب کر رکھا تھا ان کی جانب سے فاروق ایچ نائیک اور نیئر بخاری پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

نیب میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ایچ نائیک اور سابق چیئرمین سینٹ نیئر بخاری نے کہا کہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کا پارک لین کمپنی کے معاملات سے براہ راست کوئی تعلق نہیں، اراضی کی حد بندی کا معاملہ محمکہ مال کے زیر التوا ہے، پارک لین اراضی کا کیس دیوانی نوعیت کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارک لین کمپنی نے 2016 سے سنگجانی میں دو ہزار 760 کنال اراضی سے متعلق حد بندی کی درخواست دے رکھی ہے لیکن ابھی تک حدبندی نہیں کی گئی۔ چیئرمین نیب سے درخواست ہے اس کیس کو ختم کریں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں