50 سال سے زائد عرصے سے پی آئی اے میں سفر کرنے والے مسافر کو قومی ائیرلائن کا خراج تحسین

پی آئی اے نے 54 سال سے مستقل سفر کرنے والے مسٹر صادق کو خصوصی کافی پیش کی اور شکریہ ادا کیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 13 دسمبر 2018 20:40

50 سال سے زائد عرصے سے پی آئی اے میں سفر کرنے والے مسافر کو قومی ائیرلائن کا خراج تحسین
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-13 دسمبر 2018ء) :پی آئی اے نے 54 سال سے مستقل سفر کرنے والے مسٹر صادق کو شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے خصوصی کافی پیش کی اور شکریہ ادا کیا۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کا شمار کبھی دنیا کی بہترین فضائی کمپنیوں میں ہوتا تھا ۔ہماری قومی ائیر لائن نے نہ صرف دنیا کی فضاوں پر راج کیا بلکہ بہت سی معروف فضائی کمپنیوں نے پی آئی اے کے ماڈل کو اپنا تے ہوئے اپنا وجود قائم کیا اور آج انکو دنیا کی بہترین فضائی کمپنیاں ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

ایک جانب پی آئی اے نے عروج کا یہ زمانہ دیکھا ہے اور آج پی آئی اے کی زبوں حالی زبان زد عام ہے۔ماضی قریب میں پی آئی اے کو ٹریک پر واپس لانے کے لیے کچھ اصلاحات متعارف کروائی گئی ہیں تاہم ابھی پی آئی اے کو اپنی ساکھ بحال کرنے میں ایک لمبا عرصہ درکار ہے۔

(جاری ہے)

تاہم وقت بہ وقت پی آئی اے کے کارنامے سامنے آتے رہتے ہیں جو اسکی ساتھ متاثر کرنے کے لیے کافی ہیں۔

تاہم کچھ صارفین ایسے بھی ہیں جنہوں نے پی آئی اے کے بدترین دور کے باوجود قومی ائیرلائن سے وفاداری کا رشتہ نہیں توڑا۔وہ 1964 سے لے کر اب تک مسلسل پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن پر سفرکرتے آرہے ہیں۔یوں قومی ائیرلائن کے ساتھ ان کے رشتے کو 50 برس سے زائد ہونے جارہے ہیں۔اس موقع پر پی آئی اے نے انکو خصوصی خراج تحسین پیش کیا۔
پی آئی اے کے آفیشل اکاونٹ سے کئیے گئے ٹوئیٹ میں کہا گیا کہ ہم مسٹر صادق کو ایک بار پھر پی آئی اے کے ساتھ سفر کرنے پر خوش آمدید کہتے ہیں ۔مسٹر صادق 54 سال سے پی آئی اے کے صارف ہیں جن پر آج انہیں خاص کافی پیش کی گئی جس سے انکے چہرے پر مسکراہٹ نمایاں ہو گئی۔                

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں