بلین ٹری سونامی کے منصوبے کا پورے پاکستان میں عمل درامد کرانا چاہتے ہیں ، صوبوں سے بھی پی سی ون منگوالیا ہے، زرتاج گل

ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے 16ہسپتالوں میں سالڈ ویسٹ منجمنٹ سسٹم لگایا گیا ہے بنی گالہ میں سینکڑوں کنال اراضی پر نیشنل پارک بنایا جائے گا ، پریس کانفرنس سے خطاب

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:21

بلین ٹری سونامی کے منصوبے کا پورے پاکستان میں عمل درامد کرانا چاہتے ہیں ، صوبوں سے بھی پی سی ون منگوالیا ہے، زرتاج گل
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2018ء) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ بلین ٹری سونامی کے منصوبے کا پورے پاکستان میں عمل درامد کرانا چاہتے ہیں جس کیلئے صوبوں سے بھی پی سی ون منگوالیا ہے،ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے 16ہسپتالوں میں سالڈ ویسٹ منجمنٹ سسٹم لگایا گیا ہے ،بنی گالہ میں سینکڑوں کنال اراضی پر نیشنل پارک بنایا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بلین ٹری سونامی منصوبے پر اچھی پیش رفت ہو رہی ہے اوراب اس کا دائرہ کار دیگر صوبوں تک بھی پھیلایا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ پنجاب ،سندھ اور بلوچستان سے بلین ٹری منصوبے سے متعلق پی سی ون منگوالیا ہے اور صوبوں کی مشاورت کے بعداس کا آغاز کردیا جائے گا انہوںنے کہاکہ وزارت موسمیاتی تبدیلی نے گذشتہ تین ماہ کے دوران 3 کروڑ کی بچت کی ہی وزارت نے نہ تو کوئی گاڑی خریدی ہے اور نہ ہی کوئی غیر ضروری بیرون ملک دورہ کیا ہے انہوں نے کہاکہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیی16 اسپتالوں میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم بنایا گیا ہے اسی طرح ملک میں اسموگ کے بڑھتے ہوئے خطرات کو کنٹرول کرنے کے لئے بھی موثر اقدامات کیے ہیں جس تحت پنجاب میں ایک ماہ کے لئے اینٹوں کے بھٹے بند کیے ہیں جبکہ فصلوں کی باقیات جلانے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے انہوں نے اسموگ کے خاتمے میں تعائون کرنے پر پنجاب کے بھٹہ مالکان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ گذشتہ سال کی نسبت پنجاب میں اسموگ کے خطرات کو بہت حد تک کم کردیا تھا انہوں نے کہاکہ مستقبل میں ماحولیاتی الودگی کے خاتمے کیلئے بھٹہ مالکان کی ٹریننگ بھی کرائیں گے اسی طرح بھٹوں میں ذہریلے دھویں کو کنٹرول کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کو متعارف کرا رہے ہیں اسموگ کنٹرول کے لئے آگاہی بھی دی اور بروقت اس مسئلے کو ایڈرس کیا انہوں نے کہا کہ بھارت سے آنے والی اسموگ پر قومی اسمبلی اور سینیٹ فلور پر آواز اٹھائی ہے اور ہندوستان کے وزیر خارجہ سے بھی بات کی گئی ہے وزیر مملکت نے بتایاکہ بنی گالہ میں 725 ایکڑ اراضی کو نیشنل پارک یا بوٹانیکل گارڈن بنایا جائے گا وزارت موسمیاتی تبدیلی نئے منصوبے لے کر آ رہی ہے جس کے تحت اپنی شاہراہ کے نام سے نیا منصوبہ متعارف کیا جائے گا پورے ملک میں موٹر ویز اور ہائی ویز پر گرین بیلٹ بھی بنائی جائے گی اور وزارت مواصلات کے تعائون سے موٹر وے اور ہائی ویز کے دونوں اطراف شجر کاری کی جائے گی ۔

۔۔۔شیراز راٹھور

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں