وزیراعظم عمران خان نے مراد سعید کو وفاقی وزیر مقرر کرنے کی منظوری دیدی

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:32

وزیراعظم عمران خان نے مراد سعید کو وفاقی وزیر مقرر کرنے کی منظوری دیدی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) وزیراعظم عمران خان نے وزیر مملکت مراد سعید کو وفاقی وزیر مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے مراد سعید کی بطور وفاقی وزیر تعیناتی کی سمری پر دستخط کردیئے ہیں، قائم مقام صدر صادق سنجرانی کو مراد سعید کو وفاقی وزیر بنانے کی سمری وزیراعظم کو ارسال کی تھی۔مراد سعید اس وقت وزیر مملکت برائے مواصلات اور پوسٹل سروسز کے طورپر فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں