سپریم کورٹ نے تو ہین عدالت کیس میں ڈاکٹر عامر لیاقت کی غیر مشروط معافی قبول کرلی

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:57

سپریم کورٹ نے تو ہین عدالت کیس میں  ڈاکٹر عامر لیاقت کی غیر مشروط معافی قبول کرلی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) سپریم کورٹ نے تو ہین عدالت کے کیس میں پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت کی غیر مشروط معافی قبول کرتے ہوئے توہین عدالت کامقدمہ نمٹادیا ہے ، جمعرات کوچیف جسٹس کی سربراہی میںتین رکنی بینچ نے عامر لیاقت کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پرعامر لیاقت نے عدالت میں پیش ہوکر عدالت کوبتایا کہ ان کے وکیل موجود نہیں ہیں کچھ دیر کیلئے سماعت ملتوی کردی جائے، چیف جسٹس نے ان سے کہا کہ اپنے وکیل کو بلائیں ہم آج ہی یہ کیس سنیں گے۔

مختصر وقفے کے بعد دوبارہ سماعت شروع ہوئی تو عامر لیاقت نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگی جس پرچیف جسٹس نے کہا کہ ڈاکٹر صاحب آپ کے چہرے سے لگ نہیں رہا کہ آپ شرمندہ ہیں جس پر عامر لیاقت نے جواب دیا کہ سر میں بہت شرمندہ ہوں،انتہائی عاجزی و انکساری سے اور جھک کر معافی مانگتا ہوں،اس یقین کے ساتھ معافی مانگ رہا ہوں کہ اگر آئندہ ایسی کوئی بات ہو جائے تو عدالت بے شک مجھے معافی کا حق نہ دے، اس موقع پر یف جسٹس نے کہا کہ ویسے ڈاکٹرصاحب مقرر تو کافی اچھے ہیں جس پرکمرہ عدالت میں قہقہے گونج اٹھے عامر لیاقت نے عدالت سے کہا کہ میں میر شکیل اور میر ابراہیم سے بھی معافی مانگتا ہوں۔

(جاری ہے)

جس پرعدالت نے عامر لیاقت کی معافی قبول کرتے ہوئے ان کے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ نمٹا دیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں