ترجمان ایس ایس جی سی نے کمپنی کے ایم ڈیز کو معطل کرنے کی تردید کر دی

کمپنی کے ایم ڈیز کو معطل نہیں کیا گیا۔ ۔ہم غیر معین مدت تک گیس کی بندش کے خلاف تھے، گیس سپلائی کا مسئلہ کچھ روز میں حل ہو گا۔ ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی شہباز اسلم

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 14 دسمبر 2018 12:59

ترجمان ایس ایس جی سی نے کمپنی کے ایم ڈیز کو معطل کرنے کی تردید کر دی
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14 دسمبر 2018ء) سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان شہباز اسلم نے کہا ہے کہ کمپنی کے ایم ڈیز کو معطل نہیں کیا گیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جمعے کے روز جاری کیے گئے بیان میں شہباز اسلم نے کہا کہ سی این جی کی طلب زیادہ اور سپلائی کم ہے۔سردیوں میں طلب اور رسد کے مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔مسائل حل ہونے پر سی این جی کھول دی جائے گی۔

ایس ایس جی سی ترجمان نے کہا کہ گیس کے مسائل کا ہمیں سامنا کرنا ہوتا ہے۔ہم غیر معین مدت تک گیس کی بندش کے خلاف تھے،انہوں نے کہا گیس سپلائی کا مسئلہ کچھ روز میں حل ہو گا۔انہوں نے کہا کہ کمپنی کے ایم ڈیز کو معطل نہیں کیا گیا۔واضح رہے گذشتہ روز خبر سامنے آئی تھی کہ وزیراعظم عمران خان کے حکم پر ملک میں گیس بحران پر مزید سخت اقدامات کرتے ہوئے سوئی سدرن اور ناردرن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملک میں گیس بحران پر وزیراعظمعمران خان نیگزشتہ روز ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا جس میں سوئی سدرن اور ناردرن کے مینیجنگ ڈائریکٹرز کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے مزید سخت اقدامات کا حکم دیا جس کے تحت سوئی سدرن اور سوئی ناردرن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے وزیراعظم عمران خان کے حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے سوئی سدرن اور ناردرن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو فوری تحلیل کردیا تھا۔ہ سوئی ناردرن گیس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ارکان کی تعداد 14 اور سوئی سدرن گیس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعداد 11 ہے۔تاہم سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان شہباز اسلم نے کہا ہے کہ کمپنی کے ایم ڈیز کو معطل نہیں کیا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں