12 ٹاسک فورس قائم کی گئی ہیں،

بلوچستان سے متعلقہ کسی بھی ٹاسک فورس میں اس صوبہ کی نمائندگی ہونی چاہیے، وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کا قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران اظہار خیال

جمعہ 14 دسمبر 2018 14:28

12 ٹاسک فورس قائم کی گئی ہیں،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ 12 ٹاسک فورس قائم کی گئی ہیں تاہم اس میں کسی کو کوئی مراعات نہیں دی جا رہیں‘ بلوچستان سے متعلقہ کسی بھی ٹاسک فورس میں بلوچستان کی نمائندگی ہونی چاہیے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران عالیہ کامران کے سوال کے جواب میں علی محمد خان نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے 12 ٹاسک فورس سول سروس میں اصلاح کے لئے قائم کی ہیں۔

(جاری ہے)

اس میں سول اصلاحات‘ کفایت شعاری‘ انرجی ریفارمز ‘ سیاحت‘ صحت‘ تعلیم‘ سول لاء ریفارمز‘ آئی ٹی و ٹیلی کام‘ فوجداری قانون‘ نیب لاء ریفارمز شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پی آئی اے گوادر سے کوئٹہ جاتی تھی اب نہیں ہے۔ اس کو بحال کرنے کے لئے احکامات جاری کریں گے۔ بلوچستان سے متعلقہ معاملات پر کسی بھی فورم پر ضروری ہے کہ اس میں بلوچستان کی نمائندگی ہو۔ انہوں نے بتایا کہ ان ٹاسک فورسز میں کسی مشیر کی تعیناتی نہیں کی گئی ہے۔ ان ٹاسک فورسز میں سارے اہل لوگ شامل ہیں۔ انہیں کوئی مراعات نہیں دی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کے حوالے سے ٹاسک فورس کی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کردیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں