خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے جائیں، سردار اختر مینگل

جمعہ 14 دسمبر 2018 14:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے جائیں۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر سردار اختر مینگل نے کہا کہ پی اے سی کے چیئرمین کا دیرینہ مسئلہ حل ہوا تاہم یہ منصب اپوزیشن کو دے تو دیا گیا ہے مگر مزا کرکرا کردیا ہے۔

(جاری ہے)

خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پروڈکشن آرڈر کا اجرا پارلیمنٹیرین کا حق ہے۔ خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے جائیں۔ ہم نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے اس وجہ سے 70 سالوں سے صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں۔ میری جماعت کے 35 سے 40 لوگوں کو شہید کیا گیا۔یہ پارلیمنٹ ہے مغلیہ دربار نہیں ہے۔ اس صورتحال میں یہاں نہیں بیٹھ سکتے۔ اس کے ساتھ ہی اختر مینگل ایوان سے واک آئوٹ کرگئے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں