پی اے سی کی سربراہی اپوزیشن لیڈرکو دینے کے فیصلہ سے جمہوریت و پارلیمان کی جیت ہوئی، راجہ پرویز اشرف

جمعہ 14 دسمبر 2018 14:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے پبلک اکائونٹس کمیٹی کی سربراہی شہباز شریف کو دینے کے فیصلے سے جمہوریت ‘ جمہوری روایت اور پارلیمان کی جیت ہوئی ہے۔ فیصلے سے کسی کی ہار جیت نہیں ہوئی‘ ہم سب نے مل کر آگے بڑھنا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کی کمیٹیوں کی تشکیل سے قانون سازی کے عمل میں مدد ملے گی جبکہ پارلیمنٹ کا بنیادی کام قانون سازی کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پی اے سی کی سربراہی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو دینے کے فیصلہ سے جمہوریت و پارلیمان کی جیت ہوئی ہے۔ دراصل ہم سب نے مل کر آگے بڑھنا ہے فیصلے سے کسی سیاسی جماعت کی جیت نہیں ہوئی اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی کریڈٹ لینے کی کوشش کرے۔ ہم سب نے مل کر عوام کے مسائل کے حل کی طرف توجہ دینی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں