ایوان بالا کا اجلاس، اپوزیشن کا پیر صابر شاہ کے مبینہ میڈیا ٹرائل، خواجہ سعد رفیق کے پروڈکش آرڈر جاری نہ ہونے پر ایوان سے علامتی واک آئوٹ

جمعہ 14 دسمبر 2018 15:06

ایوان بالا کا اجلاس، اپوزیشن کا پیر صابر شاہ کے مبینہ میڈیا ٹرائل، خواجہ سعد رفیق کے پروڈکش آرڈر جاری نہ ہونے پر ایوان سے علامتی واک آئوٹ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) سینٹ میں اپوزیشن نے مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پیر صابر شاہ کے حوالے سے میڈیا میں آنے والی خبروں کو میڈیا ٹرائل قرار دیتے ہوئے ایوان سے علامتی واک آئوٹ کیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس کے آغاز پر سینٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر ظفر الحق نے کہا کہ پیر صابر شاہ کو نیب کے پاس پیش ہونا ہے، میڈیا میں آ جاتا ہے تو معلوم ہوتا ہے، اس حوالے سے نیب کوئی نوٹس جاری نہیں کر رہا، اسی کو میڈیا ٹرائل کہتے ہیں، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، خواجہ سعد رفیق کا استحقاق بنتا ہے کہ ان کے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے پروڈکشن آرڈرز جاری کئے جائیں۔

ہم اس پر واک آئوٹ کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اپوزیشن ایوان سے علامتی واک آئوٹ کر گئی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں