این ڈی ایم اے تھرپارکر اور بلوچستان کے قحط زدہ علاقوں میں کام کر رہا ہے، وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کا ایوان بالا میں جواب

جمعہ 14 دسمبر 2018 15:06

این ڈی ایم اے تھرپارکر اور بلوچستان کے قحط زدہ علاقوں میں کام کر رہا ہے، وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کا ایوان بالا میں جواب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے ایوان بالا کو بتایا ہے کہ ملک میںخشک سالی کی صورتحال پر این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے سے مل کر کام کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر میاں محمد عتیق شیخ کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد قدرتی آفات سے نمٹنے کی ذمہ داری صوبوں کو تفویض کر دی گئی ہے اور متعلقہ صوبوں کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ آفات سے متاثرہ مقامات کا انتظام کریں جبکہ این ڈی ایم اے وفاقی سطح پر معاونت کے طور پر کام کرتا ہے، این ڈی ایم اے متعلقہ سرکاری اداروں بشمول مسلح افواج، این جی اوز، آئی این جی اوز اور یو این او کے عطیہ دینے والے اداروں سے قریبی رابطہ رکھتا ہے، تھرپارکر اور بلوچستان کے قحط زدہ علاقوں میں این ڈی ایم اے کام کر رہا ہے، آزاد جموں و کشمیر میں 1122 کے ملازمین کو تربیت فراہم کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو قحط سالی کی صورتحال پر این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے سے مل کر کام کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں