چترال سکیموں کیلئے 32ارب خرچ کئے جا چکے ‘خسروبختیار

جمعہ 14 دسمبر 2018 15:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2018ء) وفاقی وزیربرائے پلاننگ خسرو بختیار نے کہا ہے کہ چترال کی سکیمیں63 ارب روپے کی ہیں ،جس میںسے 32 ارب روپے خرچ کئے جا چکے ہیں،106 میگا واٹ کا پاور پلانٹ 29 ارب روپے میں مکمل کیا گیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں توجہ دلائو نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر خسرو بختیار نے کہا کہ چترال میںساری سکیمیں 63ارب روپے کی ہیں اس میںسے 32 ارب روپے کا کام ہوچکا ہے شندور چترال روڈ پر مسئلہ ہے ہم اس روڈ کو مکمل کرینگے 106 میگا واٹ کا چترال کا منصوبہ ہے جب یہ مکمل ہوجائے گا تھر ہی ایک گرڈ بنایا جارہا ہے مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہا کہ چترال کے سات منصوبے ہیں خسرو بختیار نے کہا کہ ٹرانسمیشن کا کام واپڈا کررہا ہے پاور پلانٹ پر انتیس ارب روپے خرچ کئے گئے ہیں ہم چاہتے ہیںکہ جلد سے جل مکمل ہو اور اپنا کام شروع کرے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں