پی آئی اے کا قرضہ 247 ارب روپے سے تجاوز کرگیا

اضافے کی وجہ مسلسل کیش نقصانات سے خسارے کی سرمایہ کاری ہے

جمعہ 14 دسمبر 2018 15:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2018ء) پاکستان انٹرنیشنل ائر لائن کا قرضہ 247 ارب روپے سے تجاوز کرگیا ۔ قرضے میں اضافے کی وجہ مسلسل کیش نقصانات کی وجہ سے خسارے کی سرمایہ کاری ہے حکومت نقدی کے عوض خود مختار ضمانتوں اور پیشگیوں کی شکل میںمسلسل مالیاتی امداد فراہم کررہی ہے سرکاری دستاویزات کے مطابق 30نومبر 2018ء تک کل واجب الادا قرضوںمیں پی آئی اے نے حکومت پاکستان کی ضمانت پر 198 ارب 35کروڑ 9 لاکھ روپے کے قرضے لئے ہیںحکومت پاکستان نے پی آئی اے کو 8 ارب روپے کا قرضہ دیا ہے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے پی آئی اے کے اثاثوں کے عوض اکتالیس ارب روپے سے زائد کے قرضے لئے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایر لائنز ایک ایسا ادارہ تھا کہ یہاں سے تربیت حاصل کرنے والے دوسرے ممالک کی ایئر لائنز ترقی کرگئی ہیں لیکن پی آئی اے کو ہمیشہ سیاست کی نظر کیا گیا اور سیاسی بھرتیاں کرکے اتنا بوجھ بڑھا دیا گیا ہے جس کی وجہ سے پی آئی اے کو مسلسل حکومت کی طرف سے امداد ملنے کے باوجود اپنے پائوں پر کھڑا نہیںکیا جاسکا پی آئی اے نے اپنے بہت سے روٹس کو بند کردیا ہے

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں