وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی ملک اسد علی کھوکھر کو ضمنی انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد

جمعہ 14 دسمبر 2018 16:24

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی ملک اسد علی کھوکھر کو ضمنی انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے ملک اسد علی کھوکھر کو لاہور سے ضمنی انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے پی پی 168 کے ووٹرزکا شکریہ ادا کیا ہے،۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے تہنیتی پیغام میں کہا کہ بڑی مخالف سیاسی جماعتوں کے اتحاد کی شکست عوام کے پاکستان تحریک انصاف کے ایجنڈے پر اعتماد کا مظہر ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ عوام نے ایک بار پھر ملکی خزانہ لوٹنے والوں کے گٹھ جوڑ کو مسترد کردیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں سٹیٹس کو کی قوتوں اور بدعنوانی کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں