عمران خان کے بعد مخالفین بھی مراد سعید کی تعریفیں کرنے لگے

مراد سعید بہت ذہین نوجوان ہے اور ان کے اندر بہت جذبہ بھی موجود ہے تاہم اسمبلی کے فلور پر جذبات میں آ کر کوئی دعویٰ نہیں کرنا چاہئیے ۔ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 14 دسمبر 2018 16:32

عمران خان کے بعد مخالفین بھی مراد سعید کی تعریفیں کرنے لگے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 دسمبر 2018ء) :سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ مراد سعید نوجوان سیاستدان ہیں اور بہت ذہین آدمی ہیں۔میں نے مراد سعید کی جو باتیں سنی ہیں اس سے مجھے ان کا جذبہ بھی اچھا لگا ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ تجربہ بڑی چیز ہے۔زندگی میں آپ جو چیز تجربے سے سکھتے ہیں وہ ویسے نہیں سیکھتے۔مراد سعید نے اسمبلی کے فلور پر اتنا بڑا دعوی کر دیا کہ مجھ سے 7لوگ این آر او مانگ رہے ہیں اور اب اپوزیشن بھی ان سے سوال کر رہی ہیں۔

اگر مراد سعید کے پاس واقعی معلومات ہیں تو پھر ان پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ این آر او مانگنے والوں کے نام بتائیں اور انہیں یہ ثابت کرنا پڑے گا۔اور جن لوگوں پر الزام عائد کیے جائے انہیں بھی اسمبلی میں صفائی پیش کرنے کا موقع دینا چاہئیے۔

(جاری ہے)

خیال رہے وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے دعویٰ کیا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے 7 ارکان نے این آر او مانگا لیکن کیس چلیں گے اور کسی کو این آر او نہیں ملے گا۔

۔مراد سعید نے کہا کہ ایوان کی رائے ہے جس نے بھی عوام کا پیسہ لوٹا اس کی جائیداد ڈی چوک پر نیلام کی جائے۔ ماضی میں ٹرمپ کی بات پر حکمران خاموش ہو جاتے تھے لیکن عمران خان نے ٹرمپ کو جواب دیا۔ اگر آپ نے حلال کمائی کی ہے تو ثبوت دیں اور بات ختم ہو جائے گی۔مراد سعید نے دعویٰ کیا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے 7 رہنماؤں نے ان سے این آر او مانگا ہے لیکن اب این آر او نہیں بلکہ کیسز چلیں گے۔

مراد سعید نے کہا کہ جو پہلا بندہ میرے پاس این آر او مانگنےکے لیے آیا تھا وہ ابھی بھی اس ایوان میں موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت ہوئی تو میں این آر او لینے والے کا نام بھی بتاؤں گا۔جب کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمانمریم اورنگزیب نے مراد سعید کے بیان پر بھی ان کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ کیا مراد سعد نے این آر او کی ریڑھی لگائی ہے؟۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں