شہباز شریف کو چاہیے کہ وہ پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین کا عہدہ قبول نہ کریں تو بہتر ہو گا،

اسمبلی چلانے کے لئے اپوزیشن کے مطالبہ کو قبول کیا، حکومت ملکی ترقی اور معاشی منزل کے حصول کے لئے تمام کوششیں بروئے کار لا رہی ہے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعہ 14 دسمبر 2018 17:04

شہباز شریف کو چاہیے کہ وہ پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین کا عہدہ قبول نہ کریں تو بہتر ہو گا،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو چاہیے کہ وہ پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین کا عہدہ قبول نہ کریں تو بہتر ہو گا، اسمبلی چلانے کے لئے اپوزیشن کے مطالبہ کو قبول کیا، حکومت ملکی ترقی اور معاشی منزل کے حصول کے لئے تمام کوششیں بروئے کار لا رہی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی پر اتفاق ہوا ہے، اخلاقی طورپر ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ بڑے بھائی کا آڈٹ چھوٹا بھائی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو چاہیے کہ وہ پبلک اکائونٹس کمیٹی کا عہدہ قبول نہ کریں تو بہتر ہو گا۔شہباز شریف کو اخلاقی طورپر یہ عہدہ چھوڑ کر کسی اور کو دے دینا چاہیے۔

حکومت نے اسمبلی چلانے کے لئے اپوزیشن کے مطالبہ کو قبول کیا۔ اپوزیشن کی جانب سے بلیک ملیلنگ ہوئی ہے، آج پارلیمنٹ پر حرف آیا۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف مڈل کلاس کی جماعت ہے، حکومت ضلعی سطح پر سکولوں کی بہتری کے لئے اقدامات کررہی ہے۔ پرائیویٹ سکولوں نے لوٹ مار مچا رکھی ہے۔ زیادہ فیسوں کی وصولی پر چیف جسٹس نے فیس کم کرنے کا حکم دیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں