نواز شریف کے خلاف جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا کو اقوام متحدہ میں تعینات کیے جانے کا امکان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 14 دسمبر 2018 17:07

نواز شریف کے خلاف جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا کو اقوام متحدہ میں تعینات کیے جانے کا امکان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 دسمبر 2018ء) :پاناما کیس میں سابق وزیراعطم نواز شریف کے خلاف بنائی جانے والی جے آئی ٹی (جوائنٹ انویسٹی گیشن ) کے سربراہ واجد ضیا کو اقوام متحدہ میں تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی ایجنسی ایف آئی اے کی درخواست پر وزارت داخلہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ایک سمرائی بھی بھجوائی ہے اور اس سلسلے میں اجازت مانگی ہے۔

قانونی مراحل پورے ہونے کے بعد ہی ایچ آر ڈویژن اس کی منظوری دے گا۔واضح رہے واجد ضیا گریڈ 21 کے آفیسر ہیں.عدالت عظمیٰ نے مئی 2017ء میں پولیس سروس آف پاکستان کے آفیسر واجد ضیا کو جے آئی ٹی کا سرابراہ بنایا تھا جو 6 ممبران پرمشتمل تھی۔جے آئی ٹی نے سابق وزیراعظم نواز شریف ان کی اولاد مریم نواز  اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف تحقیقات بھی کی تھیں۔

(جاری ہے)

جس پر نواز شریف کو تا حیات نا اہلی کا سامنا کرنا پڑا اور وہ پارٹی صدارت سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔نواز شریف کے خلاف بننے والے کیسز تاحال جاری ہیں۔جے آئی ٹی کے سربراہ اب بھی نواز شریف کے خلاف مقدمات میں شہادتیں ریکارڈ کروا چکے ہیں۔واجد ضیا اس سے قبل آئی بی اور موٹروے پولیس میں بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔واجد ضیا ایف آئی اے کے اکنامک کرائمز ونگ کے رکن بھی رہ چکے ہیں اور انہوں نے 2022 میں ریٹائر ہونا ہے۔

اور اب پاناما کیس میں سابق وزیراعطم نواز شریف کے خلاف بنائی جانے والی جے آئی ٹی (جوائنٹ انویسٹی گیشن ) کے سربراہ واجد ضیا کو اقوام متحدہ میں تعینات کیے جانے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں جس متعلق سمری وزارت داخلہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بھجوا دی گئی ہے تاہم قانونی مراحل پورے ہونے کے بعد ہی ایچ آر ڈویژن اس کی منظوری دے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں