حکومت سے اتحادی جماعت کے رہنما بھی منہ موڑنے لگے

بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر ایوان سے واک آؤٹ کر گئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 14 دسمبر 2018 17:17

حکومت سے اتحادی جماعت کے رہنما بھی منہ موڑنے لگے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 دسمبر 2018ء) :مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر آج بھی مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے احتجاجاََ واک آؤٹ کیا۔واک آؤٹ کرنے والوں میں تحریک انصاف کی اتحادی جماعت کے رہنما اختر مینگل بھی شامل تھے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آج قومی اسمبلی اک اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت ہوا۔

سردار اختر مینگل نے قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کی سرابراہی پر معاملات طے پا جانا خوش آئند ہے تاہم ارکان پارلیمنٹ کا حق ہے کہ ان کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ہم تو مسنگ پرسنز ہیں ہمارے پروڈکشن آرڈر کوئی نہیں جاری کرتا لیکن سعد رفیق کے تو جاری کیے جائیں اس ایوان کو مغل دربار نہ بنایا جائے۔

(جاری ہے)

اختر مینگل سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کے خلاد ایوان سے واک آؤٹ کر گئے۔جس کے بعد سپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس پیر تک ملتوی کردیا ۔ رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ قومی اسمبلی کااجلاس جمعہ کے روز سپیکر قومی اسمبلی کی صدارت میں پنتالیس منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا وقفہ سوالات کے بعد بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل نے کہا کہ پی اے سی کا مسئلہ بڑی دیر بعد حل ہوا کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے پی اے سی کمیٹی اپوزیشن کو دی تو لیکن مزا کرکرا کردیا ہے آج لوگ اپوزیشن میں ہیں وہ کل حکومت میں بھی ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کے رہنما ہمارے ساتھی ہیں نواز لیگ کے دور میں35سے 40 لوگ شہید کئے گئے لیکن ہمارے کچھ اصول ہیں جمعہ کا مبارک دن تھا لیکن خواجہ سعد رفیق کو نہیں لایا گیا پارلیمنٹ میں آیا اور میرا اس وقت اس پارلیمنٹ میں بیٹھنا مشکل ہوگیا ہے اور میں واک آئوٹ کرتا ہوں شہباز شریف نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق الیکشن لڑ کر اسمبلی میں آئے ہیں ان کے پروڈکشن آرڈر دے اور ہمیں شکریہ کا موقع دیں اور ہمیں گلے کرنے سے بچائیں راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ کل حکومت کی طرف سے اچھی بات ہوئی ہے لیکن خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنا افسوسناک ہے آپ بہت اچھے انسان ہیں آج آپ خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کریں ۔

مولانا جلال الدین نے کہا کہ جو حکم ثبوت کی بات کرنے والوں کو گرفتار کیا جارہا ہے خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کریں ورنہ ہم واک آئوٹ کریںگے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں