نو منتخب سینیٹرز ولید اقبال، سیمی ایزدی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اس ایوان کے قابل سمجھنے پر وزیر اعظم عمران خان ،ْووٹ کی طاقت سے یہاں تک پہنچانے پر پنجاب اسمبلی کا بھی شکر گزار ہوں، نو منتخب سینیٹرز اپوزیشن اور حکومت دونوں کو مل کر کام کرنا ہوں گے،نظام کو بد عنوانی سے پاک کرنیکا عزم کر رکھا ہے،قانون کی بالا دستی کی واحد مشن ہیں، ولید اقبال، سیمی ایزدی کا سینیٹ میں پہلا خطاب

جمعہ 14 دسمبر 2018 17:58

نو منتخب سینیٹرز ولید اقبال، سیمی ایزدی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) نو منتخب ارکان سینیٹ سینیٹر ولید اقبال اور سینیٹر سیمی ایزدی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ محمد سلیم مانڈی والا نے حلف لیا،حلف اٹھانے کے بعد دونوں ممبران نے رول آف ممبرز پر دستخط کیے۔ جمعہ کو سینیٹ اجلاس کی کاروائی سے قبل ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے دونوں نو منتخب ارکارن سے حلف لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر ولید اقبال نے کہا کہ اس ایوان کا حصہ بننا اعزاز کی بات ہے،مجھے اس ایوان کے قابل سمجھنے پر عمران خان اور پنجاب اسمبلی کا بھی شکر گزار ہوں،اپوزیشن اور حکومت دونوں کو مل کر کام کرنا ہوں گے،نظام کو بد عنوانی سے پاک کرنیکا عزم کر رکھا ہے،قانون کی بالا دستی کی واحد مشن ہیں۔سینیٹر سیمی ایزدی نے کہا کہ ایوان کا حصہ بننے پر خوشی محسوس کر رہی ہوں، مجھ پر اعتماد کرنے پروزیر اعظم عمران خان کا شکر گزار ہوں،ہمیں عوام کی فاح و بہبود اورملک کیلئے کام کرنا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں