ڈپٹی چیئرمین اعظم سواتی کے وزیر نہ ہونے سے لاعلم نکلے، بعد میں معذرت

جمعہ 14 دسمبر 2018 17:58

ڈپٹی چیئرمین اعظم سواتی کے وزیر نہ ہونے سے لاعلم نکلے، بعد میں معذرت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ محمد سلیم مانڈی والا سینیٹر اعظم سواتی کی وزارت سے مستعفی ہونے کے بارے میں لاعلم نکلے، توجہ دلائو نوٹس کا جواب دینے کیلئے اعظم سواتی کو مخاطب کرتے رہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سینیٹ اجلاس میں سینیٹر کلثوم پروین نے نیو بالا کوٹ سٹی کے قیام کے باوجود پرانی جگہ پر تعمیرات سے متعلق معاملہ ایوان میں اٹھایا تو کوئی بھی وزیر موجود نہ ہونے پر ڈپٹی چیئرمین نے حکومت سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس کا جواب کون دیگا ، شبلی فراز صاحب، کہاں ہیں وزیر سواتی صاحب!کیا آپ جواب دیں گی دریں اثناء ایک رکن کی جانب سے سواتی صاحب وزیر نہ ہونے کے بار ے میں کہنے پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ’’ او سوری! اعظم سواتی صاحب اب وزیر نہیں۔

‘‘

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں