سینٹ اجلاس کے اختتام پر پندرہ منٹ قبل اپوزیشن نے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی جانب سے سینٹ میں نہ آنے کا بہانہ بنا کر واک آئوٹ کا کریڈٹ بحال رکھا

سینٹ سیشن اجلاس ملتوی ہونے سے پندرہ منٹ قبل کورم نہ ہونے کے باعث ملتوی کردیا گیا

جمعہ 14 دسمبر 2018 18:56

سینٹ اجلاس کے اختتام پر پندرہ منٹ قبل اپوزیشن نے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی جانب سے سینٹ میں نہ آنے کا بہانہ بنا کر واک آئوٹ کا کریڈٹ بحال رکھا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2018ء) سینٹ اجلاس کے اختتام پر پندرہ منٹ قبل اپوزیشن نے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی جانب سے سینٹ میں نہ آنے کا بہانہ بنا کر واک آئوٹ کا کریڈٹ بحال رکھا ۔ سینٹ سیشن اجلاس ملتوی ہونے سے پندرہ منٹ قبل کورم نہ ہونے کے باعث ملتوی کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سینٹ شیریں رحمان نے ملک میں ڈالرکی قیمت بڑھنے کے باعث ایک تحریک پیش کی جس کے جواب میں وزیر مملکت برائے خزانہ حماد رضا نے جواب دینے کی کوشش کی قائد حزب اختلاف راجہ ظفر الحق نے کہا کہ چونکہ وفاقی وزیر خزانہ ملک میں موجود نہیں ہے اور یہ اہم نوعیت کا سوال ہے اس کا جواب وہی وزیر دے سکتے ہیں جس پر قائد ایوان شبلی فراز نے کہا کہ وزیر مملکت آئین کے تحت جواب دینے کا حق رکھتے ہیں اور اسی کا جواب ہی حتمی سمجھا جائے جس کے باعث سینیٹر جاوید عباسی نے شور شرابہ کرنا شروع کردیا تو ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے انہیںشور کرنے سے منع کیا اور انہیں کہا کہ اگر چیخنا چلانا ہے تو باہر چلے جائیں تو جاوید عباسی نے کہا کہ وہ اکیلے باہر نہیں جائینگے وہ واک آئوٹ کرینگے جس پر راجہ ظفر الحق نے کھڑے ہوکر اپوزیشن ارکان کو اٹھنے کا اشارہ کرتے ہوئے کورم کی نشاندہی کردی تو اجلاس پونے 1بجے کورم پورا نہ ہونے کے باعث سوموار دن دو بجے تک ملتوی کردیا گیا

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں