سیکٹر جی 14میں2004ء میں ہی ہائوسنگ فائونڈیشن کی جانب سے سکیم شروع کی گئی تھی، طارق بشیر چیمہ

عدالت عظمیٰ کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے ایس سی بی اے پی ایف جی ای ایف ایچ اور ایل اے سی آئی سی ٹی کے ممبران کے مابین شرائط و ضوابط باقاعدہ جاری کردیا گیا ہے، وفاقی وزیر ہائوسنگ اینڈ ورکس سینٹ وقفہ سوالات میں اظہار خیال

جمعہ 14 دسمبر 2018 18:56

سیکٹر جی 14میں2004ء میں ہی ہائوسنگ فائونڈیشن کی جانب سے سکیم شروع کی گئی تھی، طارق بشیر چیمہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2018ء) سینٹ میں وفاقی وزیر ہائوسنگ اینڈ ورکس طارق بشیر چیمہ نے وقفہ سوالات میں بتایا کہ سیکٹر جی 14میں2004ء میں ہی ہائوسنگ فائونڈیشن کی جانب سے سکیم شروع کی گئی تھی اور ذیلی سیکٹر جی آئی فورٹین ٹو اور تھری کیلئے منظوری کے ایوارڈ کا اعلان 5لاکھ 90ہزار فی کنال کی قیمت پر مقرر کیا گیا تھا ۔

انہوںنے کہا کہ آئیسکو کی طرف سے جی فورٹین کے ذیلی سیکٹرز میںبجلی فراہم کی جاچکی ہے جبکہ دوسری جانب موضع تمبہ اورموہڑہ میں اراضی حاصل کی جارہی ہے اور عدالت عظمیٰ کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے ایس سی بی اے پی ایف جی ای ایف ایچ اور ایل اے سی آئی سی ٹی کے ممبران کے مابین شرائط و ضوابط باقاعدہ جاری کردیا گیا ہے موضع تمبہ اورموہڑہ میں 8ہزار 200کنال کا رقبہ حاصل کیا گیا جس کا باقاعدہ طور پر اعلان اگست دو ہزار اٹھارہ میں کیا گیا تھا اور مذکورہ سکیم پارک روڈ اسلام آباد میں واقع ہے ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہائوسنگ پروگرام کے تحت وفاقی کالونی لاہور میںڈی اور ای ٹائپ کے اپارٹمنٹس کی تعمیر دو مراحل میں شروع کی گئی تھی پہلے مرحلے میں 120ڈی اور ای ٹائپ اپارٹمنٹس کی تعمیر 2009میں شروع کی گئی تھی اور متعدد وجوہات کی بناء پر مذکورہ منصوبے عدالت کی طرف سے حکم امتناعی مقامی رہائشیوں کی جانب سے مداخلت لیسکو کی جانب سے بجلی کی فراہمی میں تاخیر واسا کی جانب سے سیوریج کو نمٹانے کے مسئلے فنڈز کی عدم دستیابی و دیگر کے باعث التواء کا شکار ہوا ہے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں