تیز تر اصول انصاف کیلئے متعدد بل تیار کرلئے گئے ہیں، بیرسٹر فروغ نسیم

اپوزیشن سمیت تمام تر جماعتوں و قوم کے مسائل انہی حالات میں مضمر ہیں، میں امید رکھتا ہوں سپیڈی ٹرائل کیلئے اپوزیشن ہمارے ساتھ تعاون کرے گی، وفاقی وزیر قانون آپ بل لے آئے جہاں پر تعاون ہوا ضرور کرینگے، سینیٹر جاوید عباسی

جمعہ 14 دسمبر 2018 18:56

تیز تر اصول انصاف کیلئے متعدد بل تیار کرلئے گئے ہیں، بیرسٹر فروغ نسیم
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے سینٹ میں بتایا کہ تیز تر اصول انصاف کیلئے متعدد بل تیار کرلئے گئے ہیں جو کہ آئندہ چند دنوں میں پیش کردیئے جائینگے اپوزیشن سمیت تمام تر جماعتوں و قوم کے مسائل انہی حالات میں مضمر ہیں کہ اور میں امید رکھتا ہوں کہ سپیڈی ٹرائل کیلئے اپوزیشن ہمارے ساتھ تعاون کرے گی جس پر سینیٹر جاوید عباسی نے کہا کہ آپ بل لے آئے جہاں پر تعاون ہوا ضرور کرینگے سپریم کورٹ آف پاکستان و دیگر ہائی کورٹس میں تین لاکھ پچاس ہزار چار سو سنتالیس مقدمات زیر التواء ہیں اور ہمیں بتایا جائے یہ کتنے سالوں سے زیر التواء ہیں جس پر وفاقی وزیر فروغ نسیم نے بتایا کہ اپوزیشن ہمیں تحریری طور پر جواب طلب کرے اور ہم یہ بھی بتانے میں گریز نہیں کرینگے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں