چیئرمین پیمر سلیم بیگ کا فریکوئنسی ایلوکیشن بورڈ کا دورہ،

باہمی امور کے معاملات پرتبادلہ خیال

جمعہ 14 دسمبر 2018 19:08

چیئرمین پیمر سلیم بیگ کا فریکوئنسی ایلوکیشن بورڈ کا دورہ،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2018ء) چیئرمین پیمر سلیم بیگ نے فریکوئنسی ایلوکیشن بورڈ(FAB)کا دورہ کیا ۔ اس دورے کے دوران ایگزیکٹو ڈائریکٹر FAB بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) محمد نعیم نے چیئرمین پیمرا کو FABکے امورکے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے FAB سپیکٹرم مانیٹرنگ کی تکنیکی جدت اور اس سے متعلقہ امور پر تفصیلی گفتگو کی ۔

(جاری ہے)

چیئرمین پیمرا نے ایف ایم ریڈیو لائسنسز کی فریکوئنسی کے کیسز کو فوری حل کرنے کیلئے ان کے تعاون کی تعریف کی۔

ٖٓFAB ریڈیو اور ٹیلی ویژن براڈکاسٹنگ کیلئے ریڈیوفریکوئنسی سپیکٹرم کو مختص اور تفویض کرنے کی مجاز اتھارٹی ہے ۔ اس موقع پرچیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ نے دونوں اداروں کے باہمی روابط کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس ملاقات کے دوران دیگر افسران میں ڈائریکٹرجنرل (ٹیکنیکل) پیمرا ڈاکٹر مختار احمد، سیکریٹری اتھارٹی پیمرا فخرالدین مغل اور ڈائریکٹرجنرل FAB خالد نور بھی موجود تھے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں