سینیٹر شیری رحمان کی ٹویٹ گمراہ کن ہے،

ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر میر کبیر احمد محمد شاہی کا سوال سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں کیسز کے التواء کے حوالے سے تھا، سوال کے جواب میں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں زیر التواء کیسز کی تعداد بتائی گئی‘ ترجمان وزیر قانون و انصاف

جمعہ 14 دسمبر 2018 19:46

سینیٹر شیری رحمان کی ٹویٹ گمراہ کن ہے،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) ترجمان وزیر قانون و انصاف نے کہا ہے کہ سینیٹر شیری رحمان کی ٹویٹ گمراہ کن ہے، ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر میر کبیر احمد محمد شاہی کا سوال سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں کیسز کے التواء کے حوالہ سے تھا، سوال کے جواب میں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں زیر التواء کیسز کی تعداد بتائی گئی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ترجمان وزیر قانون و انصاف نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ سینیٹر جاوید عباسی نے ضمنی سوالات کی بجائے نئے سرے سے سوالات پوچھے، سینیٹر جاوید عباسی کے سوالات سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں کیسز کے التوا کی مدت اور ماتحت عدالتوں میں کیسز کے التواء سے متعلق تھے۔ انہوں نے کہا کہ بیرسٹر فروغ نسیم نے یہ واضح کیا کہ نئے سوالات کو ضمنی سوالات کے طور پر نہیں کیا جا سکتا، ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈی والا نے بھی وزیر قانون کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے سینیٹر جاوید عباسی کو نئے سوالات مرتب کرنے کا کہا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر قانون نے واضح کیا کہ ان کیسز کے التواء کی مدت گزشتہ تین ماہ نہیں، یہ کیسز گزشتہ کئی سالوں سے اور پچھلی حکومتوں کے دور سے زیر التواء ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں