قومی اسمبلی کی کمیٹیوں کی تشکیل سے قانون سازی کے عمل میں مدد ملے گی ،راجہ پرویز اشرف

پی اے سی کی سربراہی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو دینے کے فیصلہ سے جمہوریت و پارلیمان کی جیت ہوئی ہے،صحافیوں سے گفتگو

جمعہ 14 دسمبر 2018 19:59

قومی اسمبلی کی کمیٹیوں کی تشکیل سے قانون سازی کے عمل میں مدد ملے گی ،راجہ پرویز اشرف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کی کمیٹیوں کی تشکیل سے قانون سازی کے عمل میں مدد ملے گی ،پی اے سی کی سربراہی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو دینے کے فیصلہ سے جمہوریت و پارلیمان کی جیت ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ قومی اسمبلی کی کمیٹیوں کی تشکیل سے قانون سازی کے عمل میں مدد ملے گی جبکہ پارلیمنٹ کا بنیادی کام قانون سازی کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پی اے سی کی سربراہی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو دینے کے فیصلہ سے جمہوریت و پارلیمان کی جیت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دراصل ہم سب نے مل کر آگے بڑھنا ہے ،فیصلے سے کسی سیاسی جماعت کی جیت نہیں ہوئی اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی کریڈٹ لینے کی کوشش کرے۔ ہم سب نے مل کر عوام کے مسائل کے حل کی طرف توجہ دینی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں