چیئرمین پی اے سی کے معاملے پر حکومت پہلے ہی لچک اور سنجیدگی کا مظاہرہ کرتی تو نوبت واک آٹ تک نہ پہنچتی،رحمن ملک

جمعہ 14 دسمبر 2018 21:04

چیئرمین پی اے سی کے معاملے پر حکومت پہلے ہی لچک اور سنجیدگی کا مظاہرہ کرتی تو نوبت واک آٹ تک نہ پہنچتی،رحمن ملک
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء و سابق وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ چیئرمین پی اے سی کے معاملے پر حکومت پہلے ہی لچک اور سنجیدگی کا مظاہرہ کرتی تو نوبت واک آٹ تک نہ پہنچتی،حکومت نے ڈالر کی بڑھتی قیمت پر بروقت اقدامات نہ کئے تو عوام سڑکوں پر نکل سکتے ہیں ۔جمعہ کو پارلیمنٹ ہائو س کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رحمن ملک نے کہا کہ ڈالر کی قیمت بڑھے گی تو ملک میں مہنگائی مزید بڑھے گی اور غریب عوام کی زندگی مشکل ہوگی ۔

ڈالر کی قیمت بڑھنے پر حکومت کو فوری ایکشن لینا چاہیے اور ضروری اقدامات کرنے چاہییں تاکہ روپے کی قدر کو مستحکم کیا جائے۔بحیثیت چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ ڈالر کی بڑھتی قیمتوں کا نوٹس لیا ہے، آئندہ ہفتے اس حوالے سے کمیٹی کا اجلاس بلایا گیا ہے جس کے بعد ضروری ایکشن لیں گے۔

(جاری ہے)

حکومت کو بھی چاہیے کہ اپنی ذمہ داری پوری کرے ۔

اگر حکومت بے بروقت اقدامات نہ کیے تو عوام سڑکوں پر نکل سکتے ہیں اورر ملک میں خانہ جنگی کی صورتحال ہو سکتی ہے۔سپریم کورٹ نے نجی سکولوں کی جانب سے یکطرفی طور پر فیسوں میں اضافے کا نوٹس لیا ہے ۔ یہ خام حکومت کے کرنے کا تھا کہ پرائیویٹ سکولوں کو ریگولرائز کرے اور فیسوں کا تعین کرے۔پاکستان میں جس کا دل کرتا ہے وہ پرائیویٹ سکول کھول کر کمائی شروع کر دیا ہے۔

پرائیویٹ سکولوں کو کھولنے کیلئے حکومت کو قانون سازی کرنی چاہیے تاکہ پرائیویٹ سکولز کو ریگولرائز کیا جائے۔4ماہ بعد آخر کار حکومت نے پبلک اکانٹس کمیٹی کی سربراہی کے معاملے پر اپوزیشن کے مطالبے کو تسلیم کیا۔ اگر حکومت پہلے ہ اس معاملے پر لچک اور سنجیدگی کا مظاہرہ کرتی تو نوبت ایوان سے واک آٹ کرنے تک نہ پہنچتی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں