حکومت صحت کے شعبہ میں انقلابی تبدیلیاں لا رہی ہے،عامر محمود کیانی

عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے پرعزم ہیں، غریبوں ،مستحق افراد کو صحت کارڈ فراہم کرینگے جس سے وہ سرکاری و نجی ہسپتالوں میں باآسانی علاج کی سہولت حاصل کر سکیں گے، عالمی ادارہ صحت کے افسران سے گفتگو

جمعہ 14 دسمبر 2018 21:04

حکومت صحت کے شعبہ میں انقلابی تبدیلیاں لا رہی ہے،عامر محمود کیانی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر برائے صحت عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ حکومت صحت کے شعبہ میں انقلابی تبدیلیاں لا رہی ہے،عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے پرعزم ہیں، غریبوں اور مستحق افراد کو صحت کارڈ فراہم کئے جائینگے جس سے وہ سرکاری و نجی ہسپتالوں میں باآسانی علاج کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔

جمعہ کو عالمی ادارہ صحت کے دفتر کے دورہ کے موقع پر افسران سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر عامر محمود کیانی نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کو صحت کے حوالہ سے سٹیٹ آف دی آرٹ بنائینگے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہاکہ غریبوں اور مستحق افراد کو صحت کارڈ فراہم کئے جائینگے جس کے ذریعے وہ سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں باآسانی علاج کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ کا دائرہ کار پورے ملک تک پھیلا رہے ہیں جس سے تقریباً 2 کروڑ افراد مفت علاج کرا سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ غیر متعددی امراض پر قابو پانے کیلئے ایکشن پلان بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت عوام کو صحت کی تمام تر سہولیات کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے اور اس مقصد کیلئے حکومت صحت کے شعبہ میں انقلابی تبدیلیاں لا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں بہتری لانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں