اسلام آباد ،پی ٹی آئی حکومت نے عوام کو دن کے تارے دکھا دئیے ہیں،ڈاکٹرنفیسہ شاہ

جمعہ 14 دسمبر 2018 21:13

اسلام آباد ،پی ٹی آئی حکومت نے عوام کو دن کے تارے دکھا دئیے ہیں،ڈاکٹرنفیسہ شاہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کی سیکریٹری اطلاعات اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے عوام کو دن کے تارے دکھا دئیے ہیں۔ بجلی، گیس اور ضروریات زندگی کی اشیائ کی قیمتیں عوام کے بس سے باہر ہوگئی ہیں مگر سلیکٹڈ وزیراعظم اور اس کی کابینہ خیالی دنیا میں بھٹک رہی ہے۔

ایک بیان میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ حزب اختلاف پوچھتی ہے کہ ڈالر کی قیمتوں میں کیسے اضافہ ہوا تو وزرائ سینہ کوبی کرکے کہتے ہیںکہ حزب اختلاف این آراو مانگ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف چاہتی ہے کہ وزیراعظم پارلیمنٹ میں آئے تو وزیراعظم نیب اور ایف آئی اے کو حزب اختلاف کے رہنما?ں کو حراساں کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ پنجاب کے عوام کی قسمت میں یہ دن بھی لکھا ہوا تھا کہ فیاض چوہان نامی ذہنی معذور پنجاب حکومت کے ترجمان ہوں گے۔

ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ چوہدری فواد سیاسی خانہ بدوش ہیں وہ وزارت بچانے کے لئے صدر آصف علی زرداری کے خلاف بیان بازی کرتے ہیں۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ چار ماہ ہونے والے ہیں عمران خان نے اپنے اتحادیوں سے کئے ہوئے وعدے نہیں نبھائے۔ عوام سے کئے ہوئے وعدے کیسے پورے کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں