وفاقی حکومت نے ممنوعہ بور کے خود کار ہتھیاروں کے تمام اسلحہ لائسنس بحال کردیئے

جمعہ 14 دسمبر 2018 21:35

اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) وفاقی حکومت نے ممنوعہ بور کے خود کار ہتھیاروں کے تمام اسلحہ لائسنس بحال کر دیئے۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ نے ممنوعہ بور کے خود کار ہتھیاروں کے اسلحہ لائسنس کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔گزشتہ دور حکومت میں 26 دسمبر 2017 کو ممنوعہ بور کے خود کار ہتھیاروں کے اسلحہ لائسنس کو معطل کر دیا گیا تھا۔نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے غیر ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس پر عائد پابندی بھی فوری طور پر اٹھا لی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں