شہباز شریف سے ان کے اہل خانہ کی ملاقات منسٹر انکلیو میں ملاقات

ہفتہ 15 دسمبر 2018 18:22

شہباز شریف سے ان کے اہل خانہ کی ملاقات منسٹر انکلیو میں ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے ان کے اہل خانہ نے منسٹر انکلیو میں ملاقات کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شہباز شریف سے ان کی اہلیہ نصرت شہباز اور بیٹے حمزہ شہباز نے اسلام آباد میں سب جیل قرار دی گئی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

(جاری ہے)

شہباز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد میں منسٹر انکلیو میں مقیم ہیں۔

واضح رہے کہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف آشیانہ ہائوسنگ سکیم میں اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے اور من پسند افراد کو ٹھیکے دینے کے الزام میں گرفتار ہیں۔شہباز شریف کو نیب کی جانب سے 6 دسمبر کو ساتویں بار جسمانی ریمانڈ کیلئے عدالت میں پیش کیا گیا تھا تاہم عدالت نے نیب کی استدعا مسترد کرتے ہوئے شہباز شریف کو کیمپ جیل منتقل کر دیا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں