انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں دو دن کی توسیع

ٹیکس گوشوارے 17 دسمبر تک جمع کرائےجاسکتےہیں، ایف بی آر

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 15 دسمبر 2018 18:42

انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں دو دن کی توسیع
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-15 دسمبر 2018ء) :ایف بی آر نے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں 2 دن کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس گوشوارے 17 دسمبر تک جمع کرائےجاسکتےہیں۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔آخری تاریخ میں 2 دن کی مزید مہلت دے دی گئی ہے۔گوشوارے داخل کرانے کی آخری تاریخ 15 دسمبر تھی۔

تاہم ایف بی آر کے حکام کے مطابق ٹیکس گوشوارے 17 دسمبر تک جمع کرائےجاسکتےہیں۔ہفتہ کی چھٹی کے باعث آخری تاریخ میں پیرتک توسیع کردی گئی۔یرکی رات12بجےتک ٹیکس گوشوارے جمع کرائےجاسکتےہیں یاد رہے اس قبل حکومت سے ڈیڈ لائن 31 دسمبر تک بڑھانے کی درخواست کی گئی تھی۔ کراچی چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری(کے سی سی آئی) کے صدرجنید اسماعیل ماکڈا نے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سے درخواست کی تھی کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو احکامات جاری کئے جائیں کہ انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی آخری تاریخ میں31دسمبر2018 تک توسیع کی جائے۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ کو ارسال کئے گئے ایک خط میں جنید ماکڈا نے کہا گیا تھا کہ کہ عدالت عظمیٰ کے حکم پر کراچی میں جاری تجاوزات کے خلاف مہم کی وجہ سے تاجربرادری کی سرگرمیاں کافی حد تک متاثر ہوئیں اور اس سال جاری کئے گئے پیچیدہ انکم ٹیکس فارم کو سمجھنے اور ریٹرن فائل کرنے کے لئے کافی وقت درکار ہے جبکہ 30نومبر2018 ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے لہٰذا تاجربرادری کی مشکلات کا مدنظر رکھتے ہوئے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں 31دسمبر2018تک توسیع کی جائے۔                                   

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں