وزیر اعظم کے مشیر زلفی بخاری نے ٹیکس میں کمی کی درخواست کر دی

موبائل فون پر ٹیکس کو کم سے کم کیا جائے ،ْ بغیر ٹیکس کے دو فون لانے کی اجازت دی جائے ،ْ زلفی بخاری

ہفتہ 15 دسمبر 2018 19:44

وزیر اعظم کے مشیر زلفی بخاری نے ٹیکس میں کمی کی درخواست کر دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے اوورسیز پاکستان زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حکومت کی جانب سے ٹیکس ہٹانے کا عندیہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر سے درخواست کی ہے کہ موبائل فون پر ٹیکس کو کم سے کم کیا جائے اور بغیر ٹیکس کے دو فون لانے کی اجازت دی جائے۔زلفی بخاری کی درخواست کے بعد اوورسیز پاکستانیوں کے موبائل فون لانے پر ٹیکس کی کمی اور بغیر ڈیوٹی 2 فون لانے کی اجازت ملنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں