قائمقام صدر محمد صادق سنجرانی کا سینیٹر سردار اعظم موسی خیل کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

ہفتہ 15 دسمبر 2018 19:46

قائمقام صدر محمد صادق سنجرانی کا سینیٹر سردار اعظم موسی خیل کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) قائمقام صدر محمد صادق سنجرانی نے سینیٹر سردار اعظم موسی خیل کے انتقال پر گہرے دکھ اور اظہار افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ کو اپنے ایک تعزیتی بیان میںانہوں نے کہا کے سردار اعظم موسی خیل نہ صرف سینیٹ میں بلوچستان کے عوام کی موثر آواز تھے بلکہ ملک کی جمہوری اقدار کے پاسدار تھے ان کے خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے صادق سنجرانی نے کہا کہ ملک اور جمہوریت کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گااور ہم دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

(جاری ہے)

سینیٹ میں قائد ایوان سینٹر شبلی فراز اور حزب اختلاف سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق نے بھی سینیٹرسرداراعظم خان موسی خیل کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔دونوں رہنماؤں نے سردار اعظم موسی خیل کی خاندان اور قریبی رفقاء سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جمہوریت کے لئے خدمات نا قابل فراموش ہیں۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک مرحوم کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ قائمقام صدر محمد صادق سنجرانی نے سینٹر سردار اعظم موسی خیل کے انتقال پر گہرے دکھ اور اظہار افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں