ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کا سینیٹر اعظم موسی خیل کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار

ہفتہ 15 دسمبر 2018 19:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے سینیٹر اعظم موسی خیل کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ہفتہ کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ اعظم موسی خیل کے انتقال کا سن کر انتہائی افسوس ہوا ۔

(جاری ہے)

سینیٹر اعظم موسی خیل کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ سینیٹر اعظم موسی خیل نے ہمیشہ حمہوریت کے لیے جدوجہد کی ،سینیٹر اعظم موسی خیل نے غریب اور محروم طبقات کے لیے آواز بلند کی ۔سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ سینیٹر اعظم موسی خیل کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں