گزشتہ دس سالوں میں پاکستان ٹیلی ویژن کو 8 ارب 22 کروڑ روپے سے زائد کا منافع

2017-18 ء میں سرکاری ٹیلی ویژن کے تمام چینلوں کی آمدنی 9 ارب 19 کروڑ دس لاکھ روپے،ر اخراجات 9 ارب 62 کروڑ 67 لاکھ سے زائد رہے گزشتہ دو سالوں میں پی ٹی وی نے آمدن سے زائد کے اخراجات کئے

ہفتہ 15 دسمبر 2018 20:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2018ء) گزشتہ دس سالوں کے دوران پاکستان ٹیلی ویژن کو 8 ارب 22 کروڑ روپے سے زائد کا منافع ہوا ہے جبکہ 2017-18 ء میں پاکستان ٹیلی ویژن کے تمام چینلوں کی آمدنی 9 ارب 19 کروڑ دس لاکھ روپے رہی اور اخراجات 9 ارب 62 کروڑ 67 لاکھ سے زائد رہے ہیں۔ پی ٹی وی ہوم کے علاوہ تمام چینلز کی آمدن سے زائد کے اخراجات ہیں۔

آن لائن کے پاس سرکاری دستاویزات کے مطابق گزشتہ دو سالوں میں پی ٹی وی نے آمدن سے زائد کے اخراجات کئے ہیں اس میں تقریباً ڈیڑھ سال ن لیگ کا دور رہا ہے جبکہ باقی نگران حکومت اور پی ٹی آئی کی حکومت رہی ہے۔ پاکستان ٹیلی ویژن نے اپنے تمام چینلوں سے ٹی وی فیس کی مد میں سات ارب 39 کروڑ 83 لاکھ روپے وصول کئے ہیں جبکہ کمرشل اور دیگر ذرائع سے ایک ارب 79 کروڑ 29 لاکھ روپے وصول کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

2017-18 ء میں پی ٹی وی نے 9 ارب 62 کروڑ 67 لاکھ روپے کے اخراجات کئے ہیں جو آمدن سے 43 کروڑ 54 لاکھ روپے سے زائد کے بنتے ہیں۔ پی ٹی وی ہوم سے ٹی وی فیس کی مد میں 6 ارب 64 کروڑ 92 لاکھ روپے سے زائد وصول کئے اور کمرشل و دیگر سے ایک ارب 17 کروڑ 95 لاکھ روپے سے زائد وصول کئے ہیں جبکہ اخراجات پانچ ارب 81 کروڑ 80 لاکھ روپے کے کئے ہیں۔ پی ٹی وی نیوز سے ٹی وی فیس کی مد میں 11 کروڑ 56 لاکھ سے زائد کی رقم وصول کی ہے کمرشل و دیگر سے 12 کروڑ 18 لاکھ سے زائد روپے وصول کئے ہیں جبکہ اخراجات ایک ارب 82 کروڑ سے زائد کئے گئے ہیں۔

پی ٹی وی نیشنل سے ٹی وی فیس سے کچھ آحاصل نہیں ہوا اور کمرسل و دیگر سے صرف ایک کروڑ سے زائد حاصل کئے ہیں جبکہ اخراجات 35 کروڑ 38 لاکھ سے زائد کئے گئے ہیں۔ پی ٹی وی گلوبل سے تین کروڑ روپے سے زائد کی رقم کمرشل سے حاصل کی گئی ۔ پی ٹی وی سپورٹس سے ٹی وی فیس کی مد میں 63 کروڑ 35 لاکھ سے زائد کی رقم حاصل کی گئی ہے اور کمرشل سے 33 کروڑ 52 لاکھ سے زائد کی رقم وصول ہونی ہے پی ٹی وی سپورٹس کے اخراجات 97 کروڑ 20 لاکھ سے زائد کے ہیں پی ٹی وی ورلڈ سے کمرشل سے 11 کروڑ 46 لاکھ روپے وصول کئے گئے ہیں جبکہ اخراجات 36 کروڑ 72 لاکھ روپے کے کئے گئے ہیں۔

پی ٹی وی ہوم نے گزشتہ دو سال میں دو ارب سے زائد کا منافع کمایا ہے جبکہ پی ٹی وی نیوز نے آمدن سے ایک ارب 58 کروڑ 30 لاکھ سے زائد کے اخراجات کئے ہیں پی ٹی وی نیشنل نے آمدن سے 34 کروڑ 28 لاکھ روپے سے زائد کے اخراجات کئے ہیں ۔ پی ٹی وی گلوبل نے آمدن سے 26 کروڑ 44 لاکھ روپے کے اخراجات کئے ہیں پی ٹی وی سپورٹس نے آمدن سے 32 لاکھ روپے کے زائد اخراجات کئے ہیں پی ٹی وی ورلڈ نے آمدن سے 25 کروڑ 26 لاکھ سے زائد کے اخراجات کئے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں