شیڈا ٹلی جس تھالی میں کھاتا ہے اسی میں چھید کرتا ہے ،ْمشاہد اللہ خان

ہفتہ 15 دسمبر 2018 20:34

شیڈا ٹلی جس تھالی میں کھاتا ہے اسی میں چھید کرتا ہے ،ْمشاہد اللہ خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے وزیر ریلوے شیخ رشید پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ شیڈا ٹلی جس تھالی میں کھاتا ہے اسی میں چھید کرتا ہے ،ْ شیدا ٹلی ادھار کی بائیک سے گاڑی پہ کیسے آئے پورے پنڈی کو پتا ہے ۔ وزیر ریلوے شیخ رشید کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا کہ شیدا ٹلی وہ چپراسی ہیں جو نہ گھر کا ہے نہ گھاٹ کا - سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہاکہ شیخ رشید نے ذاتی زندگی شیدا بوبی اور سیاسی زندگی شیدا ٹلی کی طرح گزاری ۔

انہوںنے کہاکہ راولپنڈی کا مسخرہ عمران خان کی نوکری پہ معمول ہے - سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہاکہ شیدا ٹلی کی اپنی حیثیت کیا ہے پورا پاکستان جانتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ شیخ ٹلی جس تھالی میں کھاتا ہے اٴْسی میں چھید کرتا ہے ،ْشیدا ٹلی کی اصل اوقات مجھ سے بہتر کوئی نہیں جانتا ، جس کی تفصیل میں نہیں جانا چاہتا ۔ انہوںنے کہاکہ شیدا ٹلی دوسروں کا حساب مانگنے سے پہلے بتائیں کیا تھے وہ ذرائع جن سے فتح جنگ کی اربوں کی زمین خریدی ۔

انہوںنے کہاکہ شیدا ٹلی اپنی زبان سے اعتراف کر چکے ہیں کہ انھوں نے جب اپنے گھر سے کھایا حرام کھایا ۔انہوںنے کہاکہ شیدا ٹلی اٴْدھار کی بائیک سے گاڑی پہ کیسے آئے پورے پنڈی کو پتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ شیدا ٹلی اصل میں مارچ میں عمران کی ٹلی بجانے والا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں